(سعید احمد سعید)لاہور ریلوے انتظامیہ کے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی 7 ٹرینوں پر چھاپے، بغیر ٹکٹ 99 مسافر دھر لیے۔
ڈویژنل کمرشل آفیسرشیریں حنا اصغرنے چیف کمرشل مینجرمریم گیلانی کی ہدایت پرلاہور سے کراچی جانے اور آنے والی اور فیصل آباد لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں فرید ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپرس،ملت ایکسپریس، شالیمارایکسپریس،غوری ایکسپریس اور فیصل ایکسپریس پراپنے سپیشل سکواڈ اورکمرشل انسپکٹرز رانا عبدالرزاق اورچودھری منظورکے ہمراہ اچانک چھاپے مارے اوربغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے 99مسافروں کو پکڑا جن سے موقع پر 75 ہزار 8 سو 30 روپےکرایہ اور جرمانے کی مد میں وصول کیے۔
اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف مہم کو مزید تیزکردیاگیا ہے تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی حوصلہ شکنی ہوسکے اور ریلوے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔شیریں حنا نے کہا کہ یہ چھاپے 20 جنوری تک مارے جائیں گے۔