میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 13غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات مسمار کردیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 13غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات مسمار کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راوٗ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کی چھٹی کے روز مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں، بیدیاں روڈ اور برکی پردو غیر قانونی مارکیز کو سربمہر کردیا جبکہ شالامار زون ، علامہ اقبال زون اور داتا گنج بخش زون میں 13 غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات مسمار کردیں۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ رانا نوید اختر، ایم او پی رائے امتیاز حسن کی قیادت میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ علامہ اقبال زون کے زیر کنٹرول ایریارائیونڈروڈ پرچار کنال پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کیں۔

 واہگہ زون کے زیرکنٹرول ایریا میں بیدیاں روڈ اور برکی روڈ پر غیر قانونی کمرشل مارکی سر بمہر کردی گئیں۔ داتا گنج بخش زون میں ابدالی چوک اسلام پورہ میں غیر قانونی رہائشی عمارت کو مسمار کیا گیا۔

شالامار زون میں 8 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے تعمیراتی سائٹ کو سر بمہر کردیا گیا، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ رانانوید اختر کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer