پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کلچر ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کلچر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل محمد اکرم خاکسار نے بلاوجہ ہڑتالیں نہ کرنے کا اعلان کردیا، کہتےہیں ہڑتالوں کا کلچر ختم اور معاشرے میں وکلاء کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے ۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل محمد اکرم خاکسار نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں کر کے ہڑتال کلچر ختم کرنے کے اقدامات کریں گے، ایسے اقدامات یقینی بنائیں گے کہ ہڑتال کی نوبت ہی نہ آئے۔

محمد اکرم خاکسار نے کہا کہ اگر ہر ادارہ اپنی ذمہ داری پوری اور رویے درست رکھے تو ہڑتال کی نوبت ہی نہیں آئے گی، ہم پروفیشنل وکلاء ہیں اور پروفیشنلزم کوفروغ دیں گے، آئے روز کی ہڑتالوں سےسب سے زیادہ نقصان سائلین کا ہوتا ہے، دُور دراز سے سفر کر کے جب سائلین کچہری پہنچتے ہیں تو  پتہ چلتا ہے کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار نے کہا کہ ججز جب ہڑتال کا بتاتے ہیں تو سائلین کی آس ہی ٹوٹ جاتی ہے، عدالتی نظام میں سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر سائل ہے، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer