ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انویسٹی گیشن ونگ کا 20 روز سےپٹرول بند

انویسٹی گیشن ونگ کا 20 روز سےپٹرول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کا فیول20 روز سے عدم ادائیگی کے باعث بند ہو گیا، انویسٹی گیشن ونگ کے افسران نے اپنی مدد آپ یا مدعی اور ملزموں کی جیبوں پر بوجھ ڈالنا شروع کر دیا۔

  پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے 20 روز قبل عدم ادائیگی پر انویسٹی گیشن ونگ کا پٹرول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے انویسٹی گیشن ونگ کی تھانوں میں تعینات گاڑیوں کو فیول نہیں مل رہا، انویسٹی گیشن ونگ کے ایس پیز، ایس ایس پیز اور ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں میں فیول پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ سے ڈلوایا جا رہا ہے تاہم تھانوں کی گاڑیوں کو فیول نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں کی گاڑیاں مدعی مقدمہ یا ملزمان کی جیبوں سے فیول ڈلوانے میں مصروف ہیں کیونکہ افسران فیول نہ ملنے کا نوٹس نہیں لے رہے اور تفتیشی افسران کو کوئی متبادل راستہ بھی نہیں دیا جا رہا۔

انویسٹی گیشن ونگ کے افسروں کاکہناہے کہ آئندہ چند روز میں فیول کی ادائیگی کر دی جائے گی اور فیول دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer