ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

پولیس افسران میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابر چوہدری: لاہور پولیس کے 273 تفتیشی افسروں میں تفتیشی اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔

 اس ضمن میں پولیس لائنز میں ایک تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے چیک تقسیم کئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے مقدمات کی تفصیل پر بریفنگ دی۔  تفتیشی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن کی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے۔ مقدمات کی تعداد کے مطابق تفتیشی اخراجات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن کے مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے۔

 ذوالفقار حمید نے کہا کہ تفتیشی اخراجات کی ادائیگی میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ادائیگی بذریعہ چیک کی جاتی ہے۔ انہوں نے پولیس افسروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش دیانتداری کے ساتھ کریں کیونکہ تفتیشی افسر کی زرا سی کوتاہی سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 ہم سب کو اللہ کی عدالت میں بھی جوابدہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اخراجات تفتیش کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے اچھی کارکردگی والے افسروں کو شاباش بھی دی۔

Shazia Bashir

Content Writer