ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے کل لاہور ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئی۔

 جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کرے گا، عدالت نے نیب سے حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کر رکھا ہے،درخواست گزار کی جانب سے ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان شوگر مل میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے، بے بنیاد نیب ریفرنس بنایا گیا، نیب جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا، نیب تفتیش مکمل کرچکا ہے، حمزہ شہباز کافی عرصے سے جیل میں ہیں، وہ بے قصور ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer