معیار نے فلم بینوں کو دوبارہ سنیما گھر پہنچادیا: ریماخان

معیار نے فلم بینوں کو دوبارہ سنیما گھر پہنچادیا: ریماخان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) نامور اداکارہ و ہدایتکار ہ ریما خان نے کہا ہے کہ فلمسازی کے معیار میں بہتری نے روٹھے ہوئے فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں تک پہنچا دیا۔

 دور حاضر میں منفرد موضوعات پر بننے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جو انتہائی خوشی کی بات ہے، اگر اسی طرح فلمسازی کے شعبے میں تعداد کے ساتھ معیار کا بھی خیال رکھا گیا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستانی فلمیں اور ان سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہوں گے۔

 پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد پوری دنیا میں آج بھی موجود ہے جو ان کے کام اور اداکاری کو پسند کرتے ہیں، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے۔

 اسی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی دن بدن ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے، ہم بہت جلد انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پا لیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer