سابق ماڈل اور اداکار عامر حاتمی خالق حقیقی سے جاملے

سابق ماڈل اور اداکار عامر حاتمی خالق حقیقی سے جاملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان ٹیلی ویژن پر ماضی میں چلنے والے مشہور ڈرامہ تنہایاں میں مختصر کردار نبھانے والے سابق ماڈل اور اداکار عامرحاتمی انتقال کر گئے۔

 عامر حاتمی نے ابتدائی تعلیم پی اے ایف اسکول فیصل بیس اور بعد ازاں لارنس کالج مری سے حاصل کی، ان کا تعلق ائیر فورس کے گھرانے سے تھا، جب کہ ان کے والد پاک فضائیہ کے آفیسر تھے، سال 1980 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی اسکرین پر راج کرنے والا کلاسک اور شہرہ آفاق ڈرامے تنہایاں میں عامر حاتمی نے شہناز شیخ کے مد مقابل کام کیا تھا۔

سال 1985 میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کے دیگر نمایاں کرداروں میں آصف رضا میر، شہناز شیخ، مرینہ خان، بہروز سبزواری، قاضی واجد، عذرا شیروانی، یاسمین اسماعیل اور جمشید انصاری شامل تھے، ڈرامے میں عامر کا نام سعد سلمان تھا۔ اس ڈرامے میں عامر نے مختصر مگر اتنا پرکشش کردار نبھایا کے لوگ انہیں عرصے تک عامر کی جگہ سعد سلمان کے نام سے ہی جانتے رہے۔

 حسینہ معین کا لکھا گیا ڈرامہ تنہایاں عامر کا پہلا ڈرامہ تھا، جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، سعد سلمان کے نام سے اس کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، پر کشش شخصیت کے مالک عامر حاتمی کچھ عرصے تک ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے۔ عامر نے بونینزا سمیت کئی مشہور برانڈز کیلئے ماڈلنگ بھی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer