سٹی42: چوہنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان فیصل، امجد اور زبیر کے قبضے سے ایک آٹومیٹک رائفل، تین پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر چوہنگ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔