سٹی42: بیٹی کاٹویٹ، کارکنان کا احتجاج، نوازشریف کی بیماری سیاسی سٹنٹ ثابت ہوا، جیل ہسپتال میں ذاتی معالج نے چیک اپ کے بعد تندرست قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے والد میاں نوازشریف کی جیل میں طبعیت خراب ہے اوران کے زاتی معالج کوملنے نہیں دیا جارہا۔ ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں اورورکرز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہراحتجاج کیا۔
جس پرمحکمہ داخلہ کی اجازت پرسپرنٹنڈنٹ جیل نے میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے ملاقات کروائی، ڈاکٹرعدنان نے جیل ہسپتال میں میاں نوازشریف کا 2 گھنٹے معائنہ کیا اس موقع پرجیل ہسپتال کی ڈاکٹر انعم اور سپرنٹنڈنٹ جیل بھی موجود تھے۔ طبی معائنے کےدوران نوازشریف کا بلڈپریشر 90/ 130اورشوگر180تھی۔ ڈاکٹرعدنان نےنوازشریف کےبلڈ ٹیسٹ اور یورک ایسڈ کا ٹیسٹ کروانےکا مشورہ دیا ہے۔
جیل انتظامیہ پیرکے روز نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی سمیت دیگر 3 ٹیسٹ کراوئے گی۔