سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹادیا

سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران سمیت دیگر افسر پیش ہوئے، عدالت نے وزیر ہاوسنگ کی جانب سے متاثرین کو 13 ہزار کینال اراضی دینے کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے پلاٹوں کی تقسیم کی کمیٹی میں نیب افسروں کو شامل کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں لوگ پیسے دیکر بیٹھے ہیں لیکن انہیں زمین نہیں ملی، کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر ہاؤسنگ نے رپورٹ جمع کراتے ہوئےعدالت کو بتایا کہ 9 ہزار افراد کے پاس زمین کی فائلیں موجود ہیں لیکن اراضی نہیں، 98 ہزار کنال زمین کا قبضہ تاحال واگزار کرانا ہے، ساڑھے 13 ہزار کنال زمین کی تقسیم کی پلاننگ کرلی ہے۔

ایل ڈی اے سٹی کی زمین ٹکڑوں کی صورت میں موجود ہے، عدالت نے صوبائی وزیر ہاوسنگ محمود الرشید کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔