(درنایاب) ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردیئے گئے ہیں، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سبطین رضا کو لاء ڈائریکٹوریٹ سے لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فرقان صدیق کو ایل ڈی اے کمیشن سے لاء ڈائریکٹوریٹ میں بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شکیل بھٹی نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹوریٹ آف لاء اپیل کورٹ سیکشن تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن عباس کو لینڈ ڈویلپمنٹ سے لاء میں تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ عمران خان کو انجینئرنگ ونگ سے لاء کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم عباس بھٹی کو لاء سے کمرشلائزیشن میں بھیج دیا گیا۔ قاسم عباس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ریکوری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب کا کمرشلائزیشن سے لاء میں تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عائشہ صدیقی کو لاء کا اضافی چارج بھی مل گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارم ایمن کو لاء سے لینڈ ڈویلپمنٹ فور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسماعیل تابش کو لینڈ ڈویلپمنٹ فور سے لاء سول کورٹ سیکشن میں تعینات کردیا گیا۔