ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف کو ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی‘‘

’’نواز شریف کو ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی‘‘
کیپشن: City42 - Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) دن بھر کی کوششوں کے باوجود ڈاکٹرز کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ جس پر مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کے بازو میں تکلیف ہے جو انجائنا دکھائی دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے   پیغام میں اپنے والد کی صحت کے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سارا دن نوازشریف کو ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اجازت نہیں دی گئی،  میرے والد کے بازو میں جو درد  ہے، زیادہ امکان ہے کہ انجائنا کا ہے، نوازشریف کو فوری طبی معائنے کی ضرورت ہے، نوازشریف کے بیماری سے آگاہ ڈاکٹروں کو معائنے کی اجازت دی جائے۔

 دوسری جانب جیل حکام نے نواز شریف اور ڈاکٹرز کے نہ ملنے کی تردید کر دی۔ مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد جیل انتطامیہ نے کہاکہ جیل کے میڈیکل افسر کے مطابق نوازشریف مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ جمعرات کوذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے ملاقات میں نوازشریف نے کسی قسم کی تکلیف کی شکایت نہیں کی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جمعرات کو ایک بجے ان کی فیملی کے ساتھ میاں نواز شریف سے ملے تھے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے انہیں صرف 30 سکینڈ کا وقت دیا اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا بلڈپریشر اور شوگر نارمل ہے۔ جیل میں ساڑھے چار بجے میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer