شہزاد خان:انارکلی بازار کے تاجروں کے وفد نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور عتیق الرحمن کی قیادت میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں سے ملاقات کی۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نے تاجروں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں نے تاجروں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ محمد علی میاں نے کہا کہ مرکزی لیگی قائد میاں حمزہ شہباز کی جانب سے انہیں تاجر برادری سے ملاقاتیں کر کے جلد مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں سے ملاقات کرنے والے انارکلی بازار کے وفد میں احسان الہی، شبیر احمد، محمد بابر، عزیز الرحمن، نوید احمد، حمید الزماں گوشی اور محمد طاہر شامل تھے۔
اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور بابر محمود، جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری، رضا بخاری اور صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ بھی موجود تھے۔