حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے:عبدالعلیم خان

حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے:عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ):اپوزیشن نے سترہ جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے میدان لگانے کی تیاری مکمل کرلی۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ سترہ جنوری حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا۔ دھرنا ہوگا یا جلسہ اسکا فیصلہ اسی دن کریں گے۔

اپوزیشن کی ایکشن کمیٹی کے اراکین خرم نواز گنڈا پور، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے مال روڈ پنجاب اسمبلی کے مقام کا دورہ کیا۔ اس دوران یہ طے کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے قائدین کا اسٹیج بنایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سترہ جنوری کو جلسے کا آغاز ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج بنایا جائے گا اور یہ ان کی تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں ہے، بہتر ہے کہ وہ استعفے دے دیں ورنہ استعفے لینا جانتے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے استعفے نہ دئیے تو ان کے پاس احتجاج کے تمام آپشنز موجود ہیں۔ دھرنا ہوگا یا جلسہ اسکا فیصلہ سترہ جنوری کو ہی کریں گے۔ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ قصور واقعے پر حکومت کی بے حسی واضح ہوچکی ہے۔

مزید دیکھئے: