ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادشاہی مسجد میں "داعی اتحاد امت کانفرنس" کا اہتمام

بادشاہی مسجد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالقادر آزاد کی یاد میں بادشاہی مسجد میں "داعی اتحاد امت کانفرنس" کا اہتمام، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، سیکرٹری اوقاف چوہدری اعجاز، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور سید عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اسلام نے امن کا درس دیا ہے۔امت مسلمہ متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ امت مسلمہ کے اتحاد میں علماء کرام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مساوات اور رواداری کا درس دینے سے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سانحہ قصور میں ننھی بچی کیساتھ ہونے والی درندگی کے افسوسناک واقعے کی مذمت کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو سر عام پھانسی دی جانی چا ہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔