ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کے ماہرین طب کا گنگا رام اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا دورہ

انگلینڈ کے ماہرین طب کا گنگا رام اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیراکرم) انگلینڈ کے ماہرین طب کا گنگا رام اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا دورہ، ماہرین کاکہنا تھا کہ ہسپتال میں نئے برن یونٹ اینڈ پلاسٹک سرجری کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے دورے کے موقعے پر انگلینڈ کے وفد میں ڈائریکٹر اینڈریو سینٹر فار برن اینڈ پلاسٹک سرجری پروفیسر پیٹرک ڈیواسکی،ڈاکٹر بروس ایمرسن، ایس کے سین،وائس چانسلر فاطمہ جناح میٖڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد محمود گوندل،پروفیسر معظم تارڑ،پروفیسر کامران خالد خواجہ،ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد بٹ اورپروفیسر زاہد کمال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وفد نے گنگا رام ایمرجنسی کا دورہ کیا۔

 یوکے سے آئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ برن یونٹ اور پلاسٹک سرجری کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔جس سے مریضوں کو آسانی ہو گی۔ نئے آنے والے ڈاکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔