ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی غیر معیاری مصالحہ جات روکنے میں ناکام،تحریک التوائےکار جمع

فوڈ اتھارٹی غیر معیاری مصالحہ جات روکنے میں ناکام،تحریک التوائےکار جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت مصالہ جات کی فروخت روکنے میں ناکام ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ 

تحریک التوا تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مصالحہ جات کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے فرضی کارروائیاں کررہی ہے۔ 100 سے زائد ایس او پیز کاغذی خانہ پوری تک محدود رہے ہیں۔ غلہ منڈیوں میں کھلے عام مضر صحت مصالحہ جات فروخت ہوتے ہیں۔ سرخ مرچوں میں ایسے مضر صحت کیمیکل استعمال ہونے لگے ہیں جو مہلک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ کھانوں میں مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے نظام انہضام متاثر ہو جاتا ہے جگر سمیت گردوں کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس ایسا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہی نہیں جس سے برانڈڈ مصالحہ جات کا معیار چیک کر سکے۔