ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ: ٹرک کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

لٹن روڈ: ٹرک کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم: لٹن روڈ پر رات تین بجے تیرہ سالہ بیدار کو ٹرک نے کچل دیا، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، سی ٹی او رائے اعجاز نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ بیدار جو کہ رات تین بجے اپنے گھر  واپس آرہا تھا اور ٹرک کی تیز رفتار نے اس معصوم بچہ کو اپنے نیچے کچل دیا ا۔واقعہ ہونے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔بچے کے ورثاء نے لٹن روڈ کو بلاک کر کے انتظامیہ اور ٹریفک وارڈنز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے مزاکرات کے لیے سی ٹی او رائے اعجاز نے ورثاء سے مزکرات کیے جس میں انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور جلد یہاں پر پیڈیسٹرین بیرج بنوانے کی درخواست بھی کی جائے گی، جبکہ ہیوی ٹریفک کو ان سڑکوں سے گزرنے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حادثات پہلے بھی پیش آچکے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بہتر حکمت علمی بنائی جائے  تاکہ مزید اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔

رات ہونے والے ایکسیڈنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی ہے۔