پنجاب میں کمپنیوں کی شاہ خرچیوں پر محکمہ خزانہ کا بڑا قدم

 پنجاب میں کمپنیوں کی شاہ خرچیوں پر محکمہ خزانہ کا بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب میں کمپنیوں کی شاہ خرچیوں پر محکمہ خزانہ کا ردعمل، کمپنوں کو دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی کا حکم نامہ جاری، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی خزانے سے لی گئی واجب الادا رقم واپس مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ،ہیلتھ ،ایجوکیشن،انرجی پانی اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز سمیت دیگر کمپنیوں سے بقایا جات طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ 5 سال سے دئیے گئے قرضوں واجب الادا رقم دی جائے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق  گزشتہ 5 سال میں5۔1 سوُارب روپے کے قرضہ جات کمپنیوں کو دئیے گئے۔

زرائع محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ   پنجاب میں مالی بحران کے باعث قرضہ جات کی وصولی کی جارہی ہے۔