جاوید اقبال: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی بہت مہنگی ہوگئی ہے، بچے سمسٹر فیس کی وجہ سے ایڈمیشن نہیں لے پا رہے, این جی او کے ساتھ مل کر ایک یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بچوں کو مفت تعلیم دیں گے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔