دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا اور کراچی کاساتواں نمبر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں  آج  لاہور سرفہرست رہا  جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس413ریکارڈ کیا گیا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس  کے مطابق  لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر  رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبرپر ہے جہاں کا ائیر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے کیو آئی کے مطابق  151 سے 200 انڈیکس مضر،  201 سے 300 انتہائی مضر اور  301 سے اوپرانڈیکس خظرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer