اتحاد نہیں کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے،کس جماعت میں جانا ہے،اببھی فیصلہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

Barester Gohar Khan Bunir, National Assembly, Gohar Khan MNA, New Political Party, Joining a political party, City42 , Opposition benches
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنما اور آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے بہت سے ارکان اسمبلی کے لیڈر  بیرسٹر گوہر  خان نے  بالآخر بتا دیا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے۔ 

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے تسلیم کیا کہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اور ان کے ساتھی آزاد ارکان کس سیاسی جماعت مین جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک دو روز میں کر لیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سر دست وہ اور ان کے ساتھی حکومت بنانے کے لئے درکار اکثریت نہیں رکھتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کی  70 نشستوں کا تنازعہ ہے ان نشستوں کا فیصلہ ان کے حق میں ہو جائے تو پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ  ہم کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ اتحاد کرنے کی بجائے اپوزیشن میں بیتھ جائیں گے۔  

 گوہر خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں نے جن نشستوں پر الیکشن لڑا ان میں سے  70 سیٹوں کا تناز‏عہ ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو  قومی سمبلی میں پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کوئی نئی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایک دو دن میں کرلیں گے۔

 گوہر خان نے کسی پارٹی میں شمولیت کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازعہ بنایا جائے۔