15 سال سے مفرور مجرم دانتوں کی وجہ سے پکڑا گیا، کیسے؟ جانیے

15 سال سے مفرور مجرم دانتوں کی وجہ سے پکڑا گیا، کیسے؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنی شناخت بدل بدل کر 15 سال سے فرار مجرم اپنے دانتوں کی وجہ سے بالآخر پکڑا ہی گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، بھارت میں رہنے والا 38 سالہ پراون اشوبا نامی شخص کپڑے کے ایک اسٹور پر بطور سیلز مین کام کرتا تھا، جہاں اس نے  2007 میں اپنے مالک سے غبن کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹور کے مالک نے  پراون اشوبا کو ایک اور تاجر سے 40 ہزار انڈین روپے وصول کرنے بھیجا تو اس نے وہ رقم وصول کرنے کے بعد مالک سے یہ بہانہ بنایا کہ رقم سے بھرا ہوا تھیلا ٹوائلیٹ سے چوری ہوگیا ہے، تحقیقات کے بعد پتا چلا تھا کہ وہ رقم چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ پراوِن اشوبا نے اپنے پاس رکھ لی تھی، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔ 

پراون اشوبا کی  گرفتاری کے چند دن بعد ضمانت ہوگئی، تاہم ضمانت پر رہائی کے بعد وہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ممبئی مفرور ہوگیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر عدالت نے پراون اشوبا کو مفرور قرار دے دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔دوران تفتیش پولیس نے پراوِن اشوبا کے پرانے ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پراون اشوبانے اپنی پہچان چھپانے کیلئے کئی روپ اور نام دھار رکھے تھے، تفتیش کرتے ہوئے اس کی پہچان تین ناموں پراوِن اشوبا جدیجا، پراوِن سنگھ اور پرادیپ سنگھ سے ہوئی، جس سے پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ پراوِن گجرات کے ضلع کَچھ کے ایک گاؤں سبھرائی میں چھپا ہوا ہے۔ پھر پولیس نے لائف انشورنس ایجنٹس کا بھیس بدل کر پراوِن کو ممبئی بلایا اور اسے سونے کے دانتوں سے پہچان کر گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ راون اشوبا کو اس کے منہ میں لگے سونے کے دو دانتوں سے شناخت کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اس کو دھر لیا۔ مالی گھپلے میں مطلوب اشوبا گرفتاری کے وقت بھی خود کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا ایجنٹ ظاہر کرکے فراڈ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer