واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری  

Whats aap,New feature,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو بہتر سہولت اور نئے فیچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب صارفین جلد میسجنگ ایپ کے ذریعے ہائی کوالٹی کی تصاویر کا بھی تبادلہ کر سکیں گے۔

 واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق فیس بک کی زیر واٹس ایپ میں اس وقت اہم فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں جاری ہے۔

  واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد صارفین دنیا بھر میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد بڑے سائز کی تصویر اپنے اصل سائز میں باآسانی بھیجی جا سکیں گی۔اس فیچر سے صارفین کو تصاویر بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے آپشن مل جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ فون پر موجود واٹس ایپ بیٹ ورژن پر میسر ہے، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے بھی جلد اس نئی سہولت کا مزہ لے سکیں گے۔

 کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ بیٹا ایپ میں ہے اور آئی او ایس نہیں۔اس فیچر کی آزمائش کافی عرصے سے جاری ہے اور حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تصدیق کی تھی کہ اس فیچر کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔