پی ایس ایل 8 کا ترانہ آتے ہی مداحوں کو علی ظفر، نصیبو لال کی یاد ستانے لگی

پی ایس ایل 8 کا ترانہ آتے ہی مداحوں کو علی ظفر، نصیبو لال کی یاد ستانے لگی
سورس: Naseebo Lal and Ali zafar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کا آفیشل ترانہ 'سب ستارے ہمارے' 11 فروری کی شب ریلیز کیا گیا جسے گلوکار  عاصم اظہر، شےگل اور فارس شفیع نے گایا ہے۔

پی ایس ایل کے اس ترانے کو بھی گزشتہ 4 سالوں کی طرح سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔اس سال بھی پی ایس ایل کا گانا آتے ہی مداحوں کو علی ظفر کی یاد ستانے لگی، لیکن اس بار ناصرف علی ظفر بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ نصیبو لال کو بھی یاد کیا۔

نصیبو لال نے ینگ اسٹنرز سمیت آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا  'گروو میرا'گایا تھا، جس کے آتے ہی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اب حیران کن بات یہ ہے کہ کئی لوگ جنہوں نے'گروو میرا' پر تنقید کی تھی، وہ اب اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا پی ایس ایل کے ترانے پر ردعمل

ایک صارف نے لکھا کہ 'گروو میرا' حال ہی میں ریلیز ہونے والے ترانے سے بہتر تھا۔