ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا انتخابات کی تاریخ سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان

ن لیگ کا انتخابات کی تاریخ سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ 90 روز کے اندر الیکشن کیلئے تاریخ دے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ن لیگ نے عدالتی حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے، ن لیگ نہیں جائے گی، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں، ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔