(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب نےرینکرز ایس پیز کی ترقی کے نظام کو مزید سخت کردیا گیا۔تمام ریکارڈ مکمل ہونےکےباوجودرینکرزایس پیز کوکنفرم ہونے کےلئے 1سال کاانتظار کرناپڑے گا۔
مراسلہ کےمطابق ایس پیز کی ریگولر پروموشن کے بعد افسر ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہے گا،مجاز اتھارٹی مختلف وجوہات کی بنا پر پروبیشن کوایک سال تک بڑھا سکتی ہے،پروبیشن پیریڈ مکمل ہونے سے پہلےنیب کیس۔ایف ائی ارکا اندراج اورانٹی کرپشن کے کیس کی صورت میں مجاز اتھارٹی افسر کو سابقہ رینک پر واپس بھیج سکتی ہے۔
اگر کسی افسر کو پروبیشن مدت کے اندر واپس نہیں کیا جاتا ہے یا پروبیشن مدت کے اختتام پر تصدیق کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاتا ہے تو اس افسر کو باقاعدہ ترقی کی تاریخ سے تصدیق شدہ سمجھا جائے گا۔