ویب ڈیسک: پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز کا ہدف دیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے میں جیت اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے ٹارگٹ حاصل کرتے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد نواز کو ٹیم میں بہت مس کریں گے، ان کی جگہ عمر اکمل کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد نے ابھی 6 مقابلوں میں سے 3 میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 6 میچوں میں سے 3 میں فتحیاب ہوچکی ہے, پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو دنوں ٹیم کے 6،6 پوائنٹس ہیں۔ملتان سلطانز 12پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، دوسرے پر لاہور8 پوائنٹس کے ساتھ برا جمان ہے، 4 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی اور کراچی کنگز 5 میچوں میں سے کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی اور صفر پوائنٹس کے ساتھ آخرپر موجود ہے۔