زمین کے تنازعہ پر ایس ایچ او سمیت 6 افراد قتل

 زمین کے تنازعہ پر ایس ایچ او سمیت 6 افراد قتل
کیپشن: clash 6 Died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زرعی زمین کا تنازعے نے 6 افراد کی جان لے لی۔ قاضی احمد کے علاقے نواب ولی محمد میں زرعی زمین کی ملکیت پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان میں مسلح تصادم سےعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں میں ایس ایچ او سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے،8 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

 نوابشاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں زرداری اور بھنڈ برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں سرزمین پر موجود ایس ایچ او مرزا پور عبدالحمید کھوسو سمیت بھنڈ برادری کے پانچ افراد معشوق بھنڈ، صابن بھنڈ ،ٹرو بھنڈ ،اکمل بھنڈ ،ایاز بھنڈ سمیت چھ افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال قاضی احمد اور پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب مسلح افراد تاحال متنازع زمین پر مورچہ بند ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ خونی تصادم سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مزکورہ زمین کے تنازعے پر چند روز قبل بھنڈ برادری نے قومی شاہراہ پرمسلسل تین دن دھرنا بھی دیا تھا جس بعد ایک کمیٹی تشکیل گئی تھی جس نے دونوں فریقین کی بات سن کر حتمی فیصلہ نہیں دیا تھا جس کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا تاہم آج یہ افسوناک واقعہ پیش آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer