(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےکہاہے کہ یہ واحدحکومت ہے جس میں عوام خوداپنےخلاف لوڈشیڈنگ کرنےپرمجبورہوگئے،بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافےسےبجلی عوام کےدسترس سےباہرہوگئی ہے ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتےہوئےاپنےایک ٹویٹ میں کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سےعوام کوپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 12, 2022
عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔