اسلامو فوبیا بھارت میں مہلک ترین، کشمیر کو فلسطین بنا دیا، نوم چومسکی

Indian Muslims are not save in India
کیپشن: Indian Muslims
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اسکالر پروفیسر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نے بھارت میں "سب سے مہلک شکل" اختیار کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر ان کے ویبنار شیئر کردیا۔

نوم چومسکی نے کہا کہ اسلامو فوبیا نے تقریباً 250 ملین ہندوستانی مسلمانوں کو "مظلوم اقلیت" میں تبدیل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی پیتھالوجی پورے مغرب میں بڑھ رہی ہے اور یہ ہندوستان میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہی ہے۔ چومسکی کے علاوہ کئی دیگر ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات نے "بھارت میں نفرت انگیز تقریر اور تشدد " کے موضوع پر ویبینار میں حصہ لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

چومسکی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی ہندو قوم پرست حکومت نے  بھارت کے زیر مقبوضہ کشمیر میں جرائم میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے، ریاست اب وحشیانہ طور پر مقبوضہ علاقہ ہے اور اس کا فوجی کنٹرول کچھ طریقوں سے مقبوضہ فلسطین جیسا ہے۔