ویب ڈیسک:زندہ باد۔۔چار پاکستانی طلبا نے سبز پرچم لہرا دیا۔اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرلیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاؤنٹینٹس (ACCA) کے دسمبر 2021 میں ہونے والے عالمی امتحان میں لاہور کے ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈز کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے جبکہ لاہور ہی کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔کراچی کی کومل باوانی مینجمنٹ فنکشن کے امتحان میں دنیا بھر کے طلبا میں اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پشاور کے عمیر جان نے ریکارڈنگ فنانشل ٹرانزیکشن کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
اے سی سی اے پاکستان کے سربرہ اسد حمید خان نے پاکستانی طلبا کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان نسل کی جان توڑ محنت رنگ لائی اور اسی محنت کی بدولت وہ دنیا بھر کے طلبا میں سے ممتاز ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں اے سی سی اے کی امتحانوں میں پاکستانی طلبا کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان اے سی سی اے کے ینگ ٹیلنٹ کا مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔
یادرہے گذشتہ سال تین پاکستانی طلبا کراچی کے کہف معید، علی شان اور فیصل آباد کی فقہیہ مسعود نے اے سی سی اے کی امتحان میں آڈٹ اینڈ اشورنس، فنانشل رپورٹنگ اور ایڈوانس ٹیکسیشن کے امتحان میں دنیا بھر کے طلبا میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔