محکمہ معدنیات کاخواتین اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئےانقلابی اقدام

محکمہ معدنیات کاخواتین اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئےانقلابی اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ معدنیات پنجاب کاخواتین اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،خواتین اساتذہ کیلئے مائنز لیبر ویلفیئر گرلز اسکولوں میں ڈے کیئر سنٹرز بنانے کی منظوری دے دی گئی ۔

 محکمہ معدنیات پنجاب نے اپنے محکمے کی خواتین اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اور انقلابی اقدام کیا ہے۔ محکمے نے خواتین اساتذہ کیلئے مائنز لیبر ویلفیئر گرلزسکولوں میں ڈے کیئر سنٹرز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض چودھری نے چکوال اور سرگودھا میں قائم مائنز لیبر سکولوں میں دو ڈے کیئر سنٹرزبنانے کیلئے10 لاکھ 15 ہزار روپے کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں۔ ڈے کیئرسنٹر شعبہ وومن ڈویلپمنٹ کی معاونت سے بنائے جائیں گے۔ مذکورہ ڈے کیئر سنٹرز میں خواتین اساتذہ کے بچوں کو رکھا جائے گا تاکہ وہ یکسوئی کیساتھ تدریسی فرائض سرانجام دے سکیں۔