ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمان طالبہ نے سنسکرت زبان میں پانچ تمغے جیت لئے

Muslim Student achieve 5 awards
کیپشن: Muslim Student achieve
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی لکھنو یونیورسٹی کی  مسلمان طالبہ نے سنسکرت  زبان میں پانچ تمغے جیت لئے، پانچ زبانوں انگریزی، ہندی، اردو، عربی اور سنسکرت  کی  ماہر  ہے۔

ایک مزدور کی بیٹی  غزالہ کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ دسویں جماعت میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمغے میں نے نہیں بلکہ میرے بھائیوں شاداب اور نایاب نے جیتے ہیں جنہوں نے اسکول چھوڑ دیا اور بالترتیب 13 اور 10 سال کی عمر میں ایک گیراج میں کام کرنا شروع کیا تاکہ میں پڑھنا جاری رکھ سکوں۔غزالہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک کمرے کے گھر میں رہتی ہے۔

غزالہ کے مطابق سنسکرت میں اس کی دلچسپی نشاط گنج کے سرکاری پرائمری اسکول سے شروع ہوئی جہاں ان کی ٹیچر نے انھیں پانچویں جماعت میں سنسکرت پڑھائی تھی۔  غزالہ اب سنسکرت میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے۔