(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے، آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مسلح افراد نے ہاؤسنگ سوسائٹی کےعملے پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جس پر حملہ آوروں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر لیاقت شہید ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نےفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔