ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 5 فیصد کمی آئی ہے جس سے ترسیلات زر 2.144 بلین ڈالر رہ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر 376 ملین ڈالر رہی 15 فیصد کی کمی کو ظاہر کیا گیا۔ حکومت زیادہ ترسیلات زر پر انحصار کرتی ہے جو کہ ملک کی کل برآمدات سے بہت زیادہ ہیں۔
ترسیلات زر جولائی تا جنوری 2021-22 میں 9.1 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 17.951 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں شرح نمو 24 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
مالی سال کے آخر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے آنیوالے ترسیلات زر 30 بلین ڈالر رہے ، رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کی مدت میں9 بلین ڈالر سے تجاوز کر جانے والے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے اورعالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈزکے اجرا سے 1 بلین ڈالر کی آمدنی کے بعد گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے جا ری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ ملکی زر مبادلہ ذخائر 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.63 ارب ڈالر بڑھے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 فروری تک 23.72 ارب ڈالر رہے، آئی ایم ایف قسط اور سکوک بانڈ کی فروخت سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.60 ارب ڈالر بڑھ کر 17.33 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6.38 ارب ڈالر ہوگئے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کاا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے 3 بلین ڈالر 4 فیصد انٹرسٹ کےساتھ واپس کرنے کا پابند ہے جس سے پاکستان کے لیے مزید مسائل پیدا کر سکتے ہیں ۔اکتوبر 2021 میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی جس کے تحت یہ رقم ایک سال کے اندر ادا کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب سے 4.579 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ سب سے زیادہ 1.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مالی سال 21 کی اسی مدت میں ملکی ترسیلات زر میں 21.6 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کے لیے ترسیلات زر کے دیگر دو اہم ذرائع برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ دونوں ممالک سے آنیوالی رقوم 13.2 فیصد اور 21 فیصد اضافے کے ساتھ 2.467 بلین ڈالر اور 1.701 بلین ڈالر تھی۔ مالی سال 2021میں برطانیہ اور امریکہ سے آنیوالی ترسیلات زر میں 51 فیصد اور 45 فیصد اضافہ ہوا۔
یورپی یونین سےترسیلات زر 32 فیصد بڑھ کر 1.987 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کی ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ یورپی یونین کے اٹلی سے آنے والی ترسیلات زر میں 51 فیصد سے بڑھ کر 508 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2021 میں اسی مدت میں ترسیلات زر49فیصد ریکارڈ کی گئیں۔