شاہین عتیق: صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے موبائل فون خراب دینے پر کال کیر کسٹمر سنٹر گلبرگ کے خلاف ڈگری جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ خاتون کو موبائل فون اور 20 ہزار روپے ہرجانہ فوری ادا کیا جائے۔ کسٹمر سنٹر کال کیر گلبرگ کے انچارج نے بھری عدالت میں خاتون کو نیا موبائل اور ہرجانہ ادا کر دیا۔ عدالت میں ساندہ کی حمیرا کامران نے دس ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا۔
موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے موبائل فون 23ہزار پانچ سو کا خریدا جو ایک ماہ بعد ٹیڑھا ہو گیا۔ کال کیر گلبرگ کے مالک سے رابطہ کیا جس نےشنوائی نہیں کی۔
عدالت نے فوری مالک کو طلب کیا ڈگری پر مالک نے خاتون کو نیا موبائل چالیس ہزار کا دے دیا۔