گورنر اسٹیٹ بینک ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

Governor State Bank Raza Baqir
کیپشن: Governor State Bank
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر 18 سال آئی ایم ایف کے ملازم رہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ پچیس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے جبکہ تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے تحریری جواب نہیں دیا بلکہ گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات صرف سوال پوچھنے والے سینٹر عرفان صدیقی کو فراہم کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، ہر گاڑی کے لیے ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک گورنر کی بجلی،  گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات فراہم کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے جبکہ انہیں مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں، ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ گورنر ایس بی پی کو 24 گھنٹے سیکورٹی اور سیکورٹی گارڈز سمیت مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے۔

رضا باقر کو ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی گریجوٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے اور انہیں ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ایئر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ جواب صرف مجھے دیا جائے دیگر ممبرز کو نہیں۔