ویب ڈیسک : سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ،طلبہ یونین کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی نے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کیا۔
سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ،طلبہ یونین کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی نے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ اسمبلی ملک کی پہلی اسمبلی ہے جس نے یہ تاریخی بل منظور کیا ہے۔
Sindh Assembly become the first assembly who has passed the historical bill for restoration of STUDENTS UNIONS in Sindh Province. This was the commitment of Chairman @BBhuttoZardari with the students. pic.twitter.com/EMWG7yfdN2
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 11, 2022
واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیے جانے سے قبل قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔قائمہ کمیٹی برائے قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019 کی منظوری گزشتہ دنوں دی تھی۔