ملک اشرف: ایڈیشنل سیشن ججز کی سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پرجلد ترقی دینے کا فیصلہ، ہائیکورٹ نے 108 سینئر سول ججز کو انٹرویوز کیلئے بلا لیا۔
سینئرسول ججز کی ایڈیشنل سیشن ججزکےعہدوں پرترقی کیلئے انٹرویوز 15 فروری سے شروع ہوں گے، ہائیکورٹ میں سینئر سول ججز کے انٹرویوز 15، 17 اور 18 فروری کو ہوں گے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 108 سینئر سول ججز کے انٹرویوز لئے جائیں گے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی سینئر سول ججز کے انٹرویوز کرے گی۔ کمیٹی 15 اور 17 فروری اور 18 فروری کو 20 سینیئر سول ججز کے انٹرویوز کرے گی۔
سینئر سول جج نصرت علی صدیقی، ہدایت اللہ شاہ، مزمل سپراء، ملک عظمت اللہ اعوان، سینئر سول جج سعید احمد اعوان، ساجد محمود شیخ، ندیم خضر رانجھا، ندیم عباس ساقی، محمد یوسف ہنجرا انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہوں گے۔ سینئر سول جج نثاراحمد، نوید کامران لنگڑیال، محمد مظہر، محمد امین، محمد منصورعطاء، سینئر سول جج شاہنواز کیچی، بابر حسین، شمس حسین خان، ذوالفقاراحمد، حسن اکمل قریشی، سینئر سول جج حارث علی، غلام مصطفی، محمد افضل بھٹی، شہزاد اسلم، نورمحمد،عبدالستار بوسال، عابد زبیرسمیت دیگر ججز بھی انٹرویو دیں گے۔