قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے دو اپریل کوپریٹوریا، دوسرا ون ڈے چار اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے سات اپریل کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین کی بجائے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 اپریل کو پہلا اور 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں جبکہ 14 اور 16 اپریل کو پریٹوریا میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے لیے امپائرنگ پینل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر دس امپائرز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دو غیر ملکی امپائرز مائیکل گف اور رچرڈ الینگورتھ بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ملکی امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، ضمیر حیدر، فیصل آفریدی، عمران جاوید، شوذب رضا، راشد ریاض اور آصف یعقوب پینل میں شامل ہیں۔ پی ایس ایل سکس 20 فروری سے شروع ہوگی۔