ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کی موجیں، چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

طلبا کی موجیں، چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وبائی صورتحال میں ملتوی امتحانات کی ادائیگی کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو کے آن کیمپس طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے آن کیمپس طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دے دیں ہیں جبکہ.یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چھٹیاں کورونا وباء کے تحت ملتوی ہونے والے امتحانات کی ادائیگی کیلئے دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی (پارٹ۔ون /سمسٹر۔ون) کے آن کیمپس طلبا و طالبات کو 12 فروری تا 4 مارچ2021ء تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

طلباء کو 19 فروری سے شروع ہونے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس، بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں۔ ایم اے، ایم ایس سی (سیکنڈ ائیر) کے آن کیمپس طلباؤ طالبات کو 27 فروری تا 17 مارچ 2021 تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ طلباء کو 5 مارچ سے شروع ہونے والے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی تعلیمی حصول میں کسی بھی وجہ کے باعث پیچھے رہ جانے والے طلباء کی رہنمائی کرے گی۔یو ایم ٹی انتظامیہ نے متعلقہ طلباء کیلئے رضاکارانہ ٹیوشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پروگرام کو پیر ٹیوٹرنگ پروگرام کا نام دیا ہے۔ٹیوشن پروگرام سٹوڈنٹس سکسیس انیشیئیٹو پلیٹ فارم سے شروع کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت ہر کلاس اور پروگرام کے ماہر سٹوڈنٹس دیگر ضرورت مند طلباء کو ٹیوشن اور رہنمائی فراہم کریں گے۔رہنمائی کرنے والے ہر ماہر سٹوڈنٹس کا سی جی پی اے 3.5 مقرر کر دیا گیا۔ ماہر سٹوڈنٹس روزانہ مخصوص گھنٹوں میں ٹیوشن اور رہنمائی فراہم کرینگے۔