بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ  ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے،شہر کے مشہور علاقہ کاہنہ میں بس کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ کاہنہ کاچھا میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی جو کہ  قصور کا رہائشی اورپولیس ٹریننگ سکول میں تعینات تھا،ٹریفک حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔

واضح رہےٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔ اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

 زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں، مگر افسوس تیز رفتار  ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer