(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے, وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے، وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے،فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئےبریفنگ دی جائےگی ۔51 اربن فارسٹ سائٹس کے ہدف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لئےاجلاس کی صدارت کریں گے،فروٹ و سبزی منڈیوں میں اضافے کےاقدامات پر اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔وزیر اعظم سے پارٹی کے پنجاب کے سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم فاریسٹ کمپین کے حوالے سے پودا لگا کر افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
قبل ازیں اپنے ایک روزہ دورہ لاہور پر انہوں نے مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کی تھی،قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کا جئرہ لیا، وزیراعظم عمر ان خان کو واگزار کرائی کمرشل و زرعی اراضی کے بارے بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نےصنعتوں کے لئے کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار وزیر اعظم سے الگ ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے انتظامی امور اور وزراء کی کارکردگی سےوزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔