(علی ساہی) دیگر قیدیوں کی طرح مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے والے قیدیوں کوسزا میں معافی ملے گی جبکہ آئی ٹی اصلاحات سمیت دیگر رولز تیارکرکے منظوری کے لیے حکومت کو بھجوادیے گئے۔
مسلم قیدیوں کو جیلوں میں اسلامی نصاب یاد کرنے اورعملدرآمد پر سزامیں معافی دی جاتی ہے، اسی طرح اب اقلیتی قیدیوں کو بھی مذہبی تعلیمات پرسزا میں معافی ملے گی۔ اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات میں جیل رولز1978 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات نے رولز2020 تیارکرکے منظوری کے لیے حکومت کو بھجوادیے ہیں۔
نئے رولزمیں اقلیتی قیدیوں کوسزا میں معافی اور آئی ٹی اصلاحات کے رولز شامل کیے گئے ہیں۔ ہائی سیکیورٹی جیل، پی سی اوز اور ماہرنفسیات سمیت دیگر رولز تیار کرکے حکومت کو بھجوائے گئے ہیں، اس سے پہلے ترامیم کی گئی تھیں لیکن رولزکا حصہ نہیں تھیں۔
دوسری جانب پریزن ایکٹ ترامیم اگلے چندروزمیں حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔