(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، مدثر احمد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مدثر احمد کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر گریڈ 18 کے افسر امتیاز احمد کھچی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم پی ڈی ڈی،سیدہ رملہ علی کو ڈائریکٹر ایڈمن گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گریڈ 18 کے افسر محمد حنیف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ناروال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔