ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل کے واقعہ پر پی سی بی کا بیان جاری

عمر اکمل کے واقعہ پر پی سی بی کا بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان کرکٹ بورڈ  نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی آج م مکمل کرلی ہے۔ تمام فریقین کا موقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقع پر  افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق معاملہ اب ختم ہوچکا ہے ، پی سی بی اور عمر اکمل دونوں فریقین اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیر مہذب رویہ اپنایا جس کی شکایت باقاعدہ طور پر کرکٹ بورڈ حکام کو کی گئی تھی۔جس کے بعد عمر اکمل پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مسلسل دو روز (منگل اور بدھ) کو پیش ہوئے۔

کمیٹی نے ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ کی، عمر اکمل کے بارے میں شکایت تھی کہ وہ دو مرتبہ یو یو ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کے بعد جب اسکن فولڈ ٹیسٹ کا موقع آیا تو انہوں نے مبینہ طور پر ٹرینر سے بدتمیزی کی اور اپنے کپڑے اتار دیے تھے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہارون رشید نے کی جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے۔ہارون رشید اس سے قبل اس کمیٹی میں بھی شامل تھے جس نے عمر اکمل کو سزا دی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer