(شہزاد خان) چیمبر لین لیدرمارکیٹ کےصدرعابد پال پرقاتلہ حملےکا معاملہ، تاجروں نےدوسرے دن بھی مارکیٹ بند کیےرکھی۔ صدرانجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں سینکڑوں تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،پولیس سےجلد ملزمان کوگرفتار کرنےکا مطالبہ کردیا۔
لیدرمارکیٹ چیمبر لین روڈ کے صدرعابد پال پرقاتلانہ حملے کا معاملہ، چیمبرلین روڈ مارکیٹ کی فضا دوسرے دن بھی سوگوار رہی۔ تاجروں نے دوسرے دن بھی مارکیٹ بھی کیے رکھی، شہرکی درجنوں مارکیٹوں کےصدورانجمن تاجران لاہور کے صدرمجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں لیدرمارکیٹ پہنچے جہاں سینکڑوں تاجروں نےشدید احتجاج کیا ۔
صدرمنٹگمری مارکیٹ اعجاز بٹ،صدرفوٹو کیمرہ مارکیٹ حاجی راحت علی اور وقار علی سمیت دیگر تاجروں نےصدرلیدر مارکیٹ عابد پال پر قاتلانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے مفرورملزمان کو فوری گرفتار کرنےکا مطالبہ بھی کیا۔
تاجروں نےحکومتی بے حسی پرگہری تشویش کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نےمتاثرہ فیملی سے رابطہ یا اظہار ہمدردی تک نہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہرکےتاجروں کوتحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے۔