ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات، مزید 74 شہری نشانہ بن گئے

شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات، مزید 74 شہری نشانہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) شہرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ,  ضلعی انتظامیہ تاحال آوارہ کتوں کوتلف کرنےمیں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ 
ضلعی انتظامیہ کی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے باوجود کتے کاٹے کے کیسز میں کمی نہ ہوسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 74 شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کتے تلف کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے آوارہ کتوں سے دہشت کا شکار ہیں۔ رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد اڑھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ  کے کتوں کو تلف کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےہیں، آئے روز  آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث شہری ہسپتال کا رخ کرنے لگے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔